رکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ کے فرزند جناب فراز الاسلام کی سالگرہ 19جون کو الحاج قمر الاسلام صاحب مرحوم سابق وزیر کرناٹک کی رہائیش گاہ پر نہایت جوش و کروش اور دھوم دھام کے ساتھ منعقد کی گئی۔
اس سالگرہ تقریب میں ہزاروں عمائیدین شہر، کانگریسی و سماجی کارکنان، قائیدین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر کانگریس پرچار سمیتی ضلع گلبرگہ کے نائب صدر جناب ساجد علی رنجولوی نے بھی اپنے احباب کے ساتھ جناب فراز الاسلام کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔
