شریعت مخالف قانون یکساں سول کوڈ سے متعلق لاء کمیشن میں رائے دہی میں حصہ لیں، جمعیۃ العلماء ضلع کاماریڈی کی دردمندانہ گزارش

حافظ ہاشمی حلیمی صاحب پریس سکریٹری جمعیت العلماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق یکساں سول کوڈ یقینا شریعت مطہرہ میں براہِ راست مداخلت ہے، اور شریعت مخالف قانون ہے، مسلمانوں کو کھل کر اس ضمن میں مخالفت کرنی چاہئےکل جمعہ لاء کمیشن کی رائے طلبی کا آخری دن ہے، اب ہمارے پاس وقت کم ہے، جلدی کریں اور لاء کمیشن کو اپنی رائے پیش کریں، ان خیالات کا اظہار مولانا شیخ احمد صاحب مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء کاماریڈی نے صحافتی بیان دیتے ہوئے کیا اور کہا کہ آج جواب بھیجنا آسان ہوگیا ہے،
لہذا ضلع کاماریڈی سے وابستہ تمام دینی ملی سماجی کارکن کے علاوہ علماء ائمہ عظام سے جمعیۃ العلماء ضلع کاماریڈی کی جانب سے دردمندانہ گزارش کیجاتی ہے کہ مساجد کے باہر، چوراہوں پر بھی QR Code کا نظم کریں، اسی طرح مسلم گھروں میں خواتین سے بھی ای میل بھجوائیں، ہر امام مسجد میں ہر ایک نمازی سے QR کوڈ اسکین کر کے ضرور ای میل کروائیں، نیز ہر نماز کے بعد یا بذریعہ فون نوجوانوں کو ترغیب دلائیں کہ چوراہوں ہوٹلوں پر ساتھیوں کے فون سے بھی جوابات داخل کروائیں، اسی طرح تمام مسلم واٹس ایپ گروپوں میں QR کوڈ اور لنک شیئر کریں، ممبران سے گزارش کریں کہ QR کوڈ اور لنک کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ای میل کریں، نیز محلہ میں نوجوانوں کی بیٹھک پر پہونچ کر انکے موبائل سے ای میل کروائیں،
اس موقع پر مولانا اعجاز حسین اشرفی صاحب، مولوی عبدالرحمن صوفی نائبین صدور جمعیت العلماء، مفتی مجاہد صاحب جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ کاماریڈی، حافظ مجاہد حلیمی صدر سٹی جمعیت العلماء حافظ اسلم خازن سٹی جمعیت العلماء ودیگر احباب وکارکن موجود تھے۔

اظہارِ رائے کی لنک یہ ہے👇🏻
https://tinyurl.com/nouccisAIMPLB

اپنا تبصرہ بھیجیں