ساہتیہ اکیڈیمی کے زیراہتمام انمیشا انٹرنیشنل لٹریری فیسٹیول کاانعقاد

ساہتیہ اکیڈیمی ہندوستان کا سب سے بڑا ادبی ادارہ ہے جو حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت کام کر رہا ہے تاکہ اپنی تسلیم شدہ زبانوں میں ادب کو فروغ دے سکے۔ ساہتیہ اکادمی ووزارت ثقافت حکومت ہند کے زیراہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت بھوپال، مدھیہ پردیش میں ”انمیشاانٹرنیشنل لٹریری فیسٹیول“کے دوسرے ایڈیشن کاانعقادعمل میں آیا۔

اس فیسٹیول میں ہندوستان کے علاوہ مختلف ممالک سے 500 سے زائد ادیبوں، اسکالرس اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔فیسٹیول کے دوران، ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ”انڈیا @ 75” کے تھیم کے تحت مشاعرہ کے ایک سیشن کاانعقادعمل میں آیا۔ جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نامور تلگو شاعر شیخ یعقوب (پرنسپل ممتاز کالج)نے شرکت کی اور اپنی تلگو نظمیں پیش کیں جسے سامعین نے خوب داد سے نوازا۔

شاعر یعقوب تلگو ادب کی دنیا کا ایک معروف نام ہے۔وہ ایک شاعر، محقق اور مایہ ناز ادیب ہیں۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے تلگو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ان کی کتابیں ‘پرواہینچے گناپکم’ (1992)،ساری ہڈو ریکھا (2002)، یدتیگانی پریانم (2009) اورندیم مولم لانتی آ یلّو (2016)،تیگالہ چنتا (2019)، Manushulraa Manushulu (2023) کو خوب پذیرائی ملی حاصل ہوئی ہے۔ ان کی نظموں کا انگریزی میں ترجمہ کیا گیاجوArc of Unrest(2000) (2000)،Incessant Journey(2022) کے عنوان سے شائع ہوئی۔

انہوں نے پانچ کتابوں کی تدوین کی ہے اور ادبی تنقید پر چار کتابیں تصنیف کی ہیں۔ انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیاہے۔ وہ تلگو شاعری کے فورم کوی سنگم کے بانی بھی ہیں۔ ‘Rottamaku Revu Poetryspace Foundation (RRPF) کے بانی ہیں۔مارچ 2020ء میں بطور اسوسی ایٹ پروفیسر،شعبہ تلگو ریٹائر ہوئے اوراب وہ ممتاز کالج ملک پیٹ میں پرنسپل کے عہدہ پرفائز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں