حیدرآباد (دکن فائلز) معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے غدر 2 اور کشمیر فائلز جیسی فلموں کی کامیابی پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نصیر الدین شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ میں بدلتے ہوئے رجحانات پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فائلز اور غدر 2 جیسی فلموں کی مقبولیت ’پریشان کن‘ ہے۔
نصیرالدین شاہ نے کہا کہ فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے جو نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا اب صرف اتنا کافی نہیں ہے کہ آپ اپنے وطن سے محبت کریں بلکہ اسے ثابت کرنے کیلئے آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے۔