جنگی جنون میں مبتلا صہیونی فوجی ہر حد پار گئے، فجر کی اذان کے دوران فوجی نے مسجد کے اندر گرینیڈ پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل فوجیوں نے گزشتہ رات مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں فجر کی اذان کے دوران ایک مسجد میں گرینیڈ پھینک دیا، جس سے مسجد کے اندر زبردست دھماکا ہوا۔
یہ واقعہ وسطی مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں بدروس میں پیش آیا، ایک اسرائیلی فوجی نے اپنے ساتھی سے کہا کہ وہ گاؤں کی مسجد کے اندر دستی بم پھینکتے ہوئے اس کی ویڈیو بنائے۔ دوسری طرف اسرائیلی اخبار نے اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے دعوے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مسجد میں گرینیڈ پھینکنے والے فوجی کو معطل کر دیا گیا ہے۔
Video recorded by an Israeli soldier shows a fellow soldier throwing a stun grenade inside a mosque in Budrus, in the occupied West Bank
Israeli troops and illegal settlers have killed at least 206 Palestinians and wounded 2,700 others in the occupied West Bank since October 7 pic.twitter.com/w03SjDkgK0
— TRT World (@trtworld) November 18, 2023
ادھر ایک اور اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز نے اس واقعے کو فلسطینیوں کی تذلیل کی ایک اور مثال قرار دیا، اور لکھا کہ یہ واقعہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں کی تذلیل کرنے اور کلپس کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی تازہ ترین مثال ہے، یہ رجحان 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے شدت اختیار کر گیا ہے۔