نکاراگوا کی شیئننس پلاسیئوس نے مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کر لیا (ویڈیو دیکھیں)

مس نکاراگوا شیئننس پلاسیئوس کو مس یونیورس 2023 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور کے ہوزے اڈولفو پینیڈا ایرینا میں آج ہونے والی ایک بڑی تقریب میں جب شیئننس کے نام کا اعلان کیا گیا تو آڈیٹوریم تالیوں سے گونج اٹھا۔ اس وقت شیئننس اپنے آنسو روک نہ سکی۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والی مس یونیورس 2022 آر بونی گیبریل نے فاتح پلاسیئوس کو تاج پہنایا۔

مس یونیورس کے مقابلے کا انعقاد سنیچر کو لاطینی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور میں ہوا۔ اس میں 84 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔ نکاراگوا کی شیئننس پلاسیئوس 72ویں حسینہ عالم بنی ہیں۔ ان کو 2022 کی مس یونیورس نے تاج پہنایا۔

مس یونیورس 2023 کا آخری سوال تھا کہ اگر آپ خود کو ایک اور عورت کے روپ میں دیکھیں تو آپ کس کو منتخب کریں گی اور کیوں؟ جس پر مس آسٹریلیا نے اپنی والدہ اور مس تھائی لینڈ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا نام لیا جبکہ مس نکاراگوا نے میری وال سٹون کرافٹ کا نام لیا جو حقوق نسواں کی کارکن اور’مدر آف فیمن ازم‘ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں