بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے انتقال کرگئیں

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ اداکارہ و معروف ماڈل پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے سروائیکل کینسر (رحم کے نچلے حصے کے کینسر) میں مبتلا تھیں۔ اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کی ٹیم کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔

اداکارہ کی موت کا اعلان ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا کہ ‘ آج کی صبح ہم سب کیلئے ایک مشکل ترین صبح ہے اور ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد دکھ ہورہا ہے کہ آپ سب کی پیاری پونم پانڈے سروائیکل کینسر کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ کرگئی ہیں’۔

اداکارہ کو 2011 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران متنازعہ بیان کی وجہ سے شہرت ملی تھی بعدازاں انہوں نے مختلف فلموں اور رئیلیٹی شو میں بھی کام کیا، پونم پانڈے کی بالی ووڈ فلموں میں نشہ، آگیا ہیرو شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں