میں نے موت کو قریب سے دیکھا ہے، معروف اداکارہ رشمیکا منڈنا نے تلخ تجربہ شیئر کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم ‘انیمل’ کی اداکارہ رشمیکا مندانا کی پرواز اُڑان بھرتے ہی تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی۔ میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا اپنی دوست اداکارہ شردھا داس کے ہمراہ ممبئی سے حیدرآباد روانہ ہورہی تھیں، جیسے ہی اداکارہ کی پرواز نے اُڑان بھری تو بدقسمتی سے اُن کی پرواز بیچ راستے میں ہی تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی۔

ممبئی سے حیدرآباد کے لیے اُڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد ہی اس پرواز کو واپس ممبئی ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑگیا۔ رشمیکا مندانا نے اپنی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے حوالے سے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی دوست کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں وہ پُرسکون اور خوش آرہی ہیں۔

معروف اداکارہ رشمیکا منڈنا نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک تلخ تجربہ شیئر کیا۔ رشمیکا حیدرآباد جانے کے لیے ممبئی کی فلائٹ میں سوار ہوئی۔ ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد ہی پرواز ممبئی ایئرپورٹ پر واپس آگئی۔ اس کے فوراً بعد، رشمی نے اپنی ساتھی اداکارہ شردھاداس کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی، جو ان کے ساتھ سفر کررہی تھیں۔ انہوں نے اپنا تلخ تجربہ بھی شیئر کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ رشمیکا منڈنا نے خود کو موت کے قریب محسوس کیا جبکہ ایئر وستارا کی پرواز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ واپس ممبئی پہنچ گیا۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز کو ٹیک آف کے صرف 30 منٹ بعد ہی ممبئی ایپرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔ کیونکہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی پرواز UK531 میں تکنیکی خرابی کا پتہ چلا۔

اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح آج ہم موت سے بچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں