امیتابھ بچن نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) معروف بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ انہوں نے میاں بیوی کے درمیان محبت کو بڑھانے کےلیے مشورہ دیا۔ ’کون بنے گا کروڑپتی 16‘ شو کے دوران امیتابھ بچن نے مقابلہ کرنے والی خاتون دیپالی سونی اور ان کے شوہر سے شادی شدہ زندگی سے متعلق سوال کیا جس پر دیپالی کے شوہر نے بتایا کہ ان کی ارینج میریج تھی تاہم بعد میں محبت ہوگئی اور وہ گذشتہ 25 سالوں سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہوئے زندگی گذار رہے ہیں اور جہاں جاتے ہیں ساتھ جاتے ہیں اور خوب ویڈیوز (ریلز) بناتے ہیں۔

اس دوران اامیتابھ نے تمام شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی جہاں جائیں ویڈیوز بنائیں، کیونکہ اس طرح کے عمل سے رومانس زندہ رہتا ہے۔ انہوں نے میاں بیوی کو مشورہ دیا کہ وہ جہاں بھی ساتھ جائیں وہاں ریلز ضرور بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں