ربیع الثانی کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

حیدرآباد (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الثانی 1446 زیر نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراھیم حسینی قادری سجادپاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر حیدرآباد میں مطلع ابر آلود رہا، ملک کے مختلف مقامات پر ملع صاف ہونے کے باوجود عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 4 اکتوبر 2024 بروز جمعہ 30 ربیع الاول رہیگی اور 5 اکتوبر کو یکم ربیع الثانی ہوگی۔

کیٹاگری میں : اہم

اپنا تبصرہ بھیجیں