حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھر میں ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف پرامن احتجاج جاری، مختلف پولیس اسٹیشنوں میں شکایات درج، نامپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک کے مختلف علاقوں کی طرح تلنگانہ بھر میں عاشقان رسولﷺ کی جانب سے ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف زبردست احتجاج کیا جارہا ہے۔ مسلمان بڑی تعداد میں گستاخ کے خلاف پرامن مظاہرہ کررہے ہیں اور سرکاری حکام کو میمورنڈم حوالہ کرکے یتنی نرسنگھانند کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد میں بھی مختلف مقامات پر پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور متعدد پولیس اسٹیشنوں میں ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مسلم نوجوانوں نے گروپس کی شکل میں حسینی علم، مادناپیٹ، ٹپہ چبوترہ، فلک نما و دیگر پولیس اسٹیشنوں پہنچے اور گستاخ نرسنگھانند کے خلاف شکایت درج کرائی۔

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی رات بھر پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ وہیں اطلاعات کے مطابق آج بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔ مسلم نوجوانوں کی جانب سے گستاخ نرسنگھانند کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1842328464667623914

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد پولیس نے ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ محمد پرویز خان کی شکایت کے بعد نامپلی پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 196(1)، 299، 351(2) اور 352 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔

واضح رہے کہ ملعون یتنی نرسنگھانند نے 29 ستمبر کو ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخانہ ریمارکس کئے تھے، جس سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کا مذہبی جذبات محروج ہوئے تھے۔ ملعون کا بیان سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کیٹاگری میں : اہم

اپنا تبصرہ بھیجیں