سنکرانتی: حیدرآباد کے تمام ہائی ویز پر ٹریفک جام، بڑے پیمانہ پر لوگ آبائی مقامات کےلئے روانہ، ، شہر کے تمام ریلوے اور بس اسٹیشنس پر عوام کا ہجوم (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کہا جاتا ہے کہ سنکرانتی کے موقع پر حیدرآباد کی آدھے سے زیادہ آبادی اپنے آبائی مقامات کا رخ کرتی ہے۔ آج جیسے ہی تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا آغاز ہوا، لوگ بڑے پیمانہ پر اپنے آبائی مقامات کی طرف روانہ ہوگئے۔ اس دوران شہر سے باہر جانے والے تمام سڑکوں پر ٹریفک جام رہی اور تمام بس و ریلوے اسٹیشنس پر بھی لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.facebook.com/share/r/184Po3gkVi/

موٹر گاڑیوں اور بسوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے حیدرآباد تا وجے واڑہ قومی شاہراہ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا، تاہم رات دیر گئے ٹریفک کو بحال کیا گیا۔ پنٹنگی ٹول گیٹ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ پینٹنگی ٹول گیٹ پر پولیس اہلکاروں کو بھی ٹریفک بحال کرنے کےلئے تعینات کیا گیا۔ چوٹ اپل میں بھی ٹریفک جام دیکھا گیا۔

کیٹاگری میں : اہم

اپنا تبصرہ بھیجیں