حج پر آیا شخص اہلیہ کو گلاب کا پھول دینے خواتین کے خیمے میں جاگھسا، ’حلال محبت‘ کے نام سے ویڈیو وائرل (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز ؍ ویب ڈیسک) حج کیلئے انڈونیشیا سے آنے والا شخص اپنی بیوی کو گلاب کا پھول تحفہ میں دینے کیلئے خواتین کے خیمے میں داخل ہو گیا۔ دنیا بھر سے آئے عازمین حج نے 9 ذی الحج کو حج کا فریضہ ادا کیا، حج کے دوران حاجیوں کی مختلف ویڈیوز دیکھنے میں آئیں، تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس نے لوگوں کی بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔

یہ ویڈیو منیٰ سے سامنے آئی جس میں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کو گلاب کو تحفہ دینے کی ٹھانی اور ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے خواتین کے خیمے میں داخل ہو کر اپنی بیوی کو گلاب کا پھول دیا جب کہ اس کی بیوی بھی اس حرکت کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔

خاتون پہلے تو شوہر کا تحفہ دیکھ کر شرما گئیں اور پھر انہوں نے پھول پھینک دیا جس پر ان کا شوہر خیمے سے فوری باہر چلا گیا۔ یہ ویڈیو ’حلال محبت‘ کے عنوان سے کافی شہرت حاصل کرلی ہے اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں