آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام منظرِ عام پر!

حیدرآباد (دکن فائلز) ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکی۔اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے، جو عوامی و بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق شہادت سے قبل اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ “ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے، یہ جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے۔” اس پیغام کو مزاحمت اور استقامت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

ان کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “خدا کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔” پوسٹ میں سورۃ الاحزاب (آیت 23) کا حوالہ بھی درج کیا گیا: “مومنوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا عہد سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض اپنا عہد پورا کر چکے اور بعض انتظار میں ہیں، اور انہوں نے اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔”

ایرانی میڈیا نے اس موقع پر نواسۂ رسول ﷺ امام حسین کا تاریخی قول بھی نقل کیا: “مجھ جیسا کوئی شخص یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔” اس اقتباس کو حالاتِ حاضرہ سے جوڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں سات روزہ عام تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی جاں بحق ہوئے، جبکہ ان کے مشیر اعلیٰ علی شمخانی، وزیر دفاع اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ بھی مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں