حیدرآباد (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین حیدرآباد کی جانب سے دعوت افطار کا انعقاد عمل میں ایا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب محمد عبداللہ ،جناب راجی ریڈی ، جناب کرشنا گؤڈ اور جناب ایم اے باسط خان کے علاوہ جناب اعظم علی خرم نے شرکت کی۔ جناب محمد عبداللہ ریاستی صدر تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین نے کہا کہ افطار تقریب کے اہتمام کا مقصد اساتذہ برادری کے اپسی اتحاد و اتفاق کو مضبوط مستحکم بنانا ہے اس تقریب کے ذریعے ہم ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آپسی بھائی چارہ کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلنگانہ ٹیچرس یونین کے زیر اہتمام اعظم فنکشن ہال اعظم پورہ میں منعقدہ دعوت افطار تقریب سے مخاطب کر تے ہوئے کیا اس دعوت افطار میں اساتذہ برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی تمام یونینوں سے وابستہ اساتذہ اور قائدین نے اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دعوت افطار کو یادگار بنا دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیٹر روزنامہ آداب جناب اعظم علی خرم نے کہا کہ ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا ایک عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب سارے ہندوستان میں مشہور ہے انہوں نے دعوت افطار منعقد کرنے اور اساتذہ برادری کے باہمی تعلق کو مضبوط و مستحکم کرنے پر اسٹیٹ ٹیچرس یونین کے قائدین کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ ٹی ایس ٹی یو یہ واحد یونین ہے جس نے تلنگانہ جدوجہد میں بھرپور حصہ لیا اور ہمیں علیحدہ ریاست تلنگانہ بھی حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے بھائی چارہ کی روایات بہت پہلے سے قائم ہے اور یہ روایت امید ہے کہ ہمیشہ قائم رہے گی ہم ریاست تلنگانہ کی خوشحالی اور عوام کی خوشحالی کے ہمیشہ سے خواہش مند ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ ریاست تلنگانہ میں ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہے۔
جنرل سکرٹری تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین جناب راجی ریڈی نے مسلم بھائیوں کو رمضان رمضان المبارک کی پرخلوص مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں زکوۃ کا مثالی نظام موجود ہے زکوۃ کے ذریعے سے مسلمان بھائی اپنے ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں یہ ایک ایسا نظام ہے جو ایک دوسرے سے ہمدردی کے جذبے کو ابھارتا ہے اور زکوۃ کے نظام ہی کی وجہ سے کوئی بھی مسلم بھائی پریشان نہیں رہتا زکوۃ ادا کرنے والوں سے اللہ تعالی بھی بے انتہا خوش ہوتے ہیں اور مسلمان، زکوۃ کی ادائیگی کے ذریعے بہت بڑا ثواب حاصل کرتے ہیں روزہ اور رمضان کی خاص نسبت ہے ماہ رمضان میں مسلمان روزہ رکھ کر اپنے رب کو راضی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا اتحاد و اتفاق بڑا ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد اور اتفاقی کے نتیجے میں اساتذہ کے حل طلب مسائل کی یکسوئی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری یونین ایک قدیم یونین ہے جو عرصے دراز سے اساتذہ کے مسائل حل کرتی آرہی ہے اور بے لوث خدمات انجام دیتی ہے۔
جناب محمد عبدالباسط خان سابق جنرل سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین نے کہا کہ ایک عرصے دراز سے یونین کے زیر اہتمام افطار تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اس تقریب کے ذریعے سے ہم ہندو مسلم اساتذہ ایک جگہ ہوکر مثالی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ اس یونین سے جڑے رہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے کبھی بھی پریشان نہ ہوں۔ جناب عبدالباسط خان نے تمام مہمان مقررین کا خیر مقدم بھی کیا اور بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر اساتذہ برادری سے اظہار تشکر بھی کیا۔
اس موقع پر جناب کرشنا گوڑ فاؤنڈر ٹی ایس ٹی یو ،جناب اعظم علی خرم، جناب راجی ریڈی ،جناب سری نواس اور دیگر مہمانوں کی شال پوشی محمد احمد خان جنرل سکریٹری و کنوینر، سید رحمت اللہ ،کو کنوینرز وجیہ الدین حامد،محمد علی،ایم اے حفیظ اور یونین کے دوسرے قایدین کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس تقریب کی کاروائی جناب محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے بڑی ہی عمدگی کے ساتھ چلائی تقریب کا اغاز قاری محمد عبدالمنان کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ بین الاقوامی نعت گو شاعر ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے اپنے مخصوص انداز میں نعت شریف پیش کی۔
افطار کے بعد نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی قاری محمد عبدالمنان نے امامت کی طعام کے بعد تراویح کا بھی اہتمام ہوا جناب محمد عمر صلاح الدین نے تراویح کی امامت کی جنرل سکریٹری حیدرآباد ڈسٹرکٹ جناب محمد احمد خان کے علاوہ جناب وجیہہ الدین حامد، جناب محمد عمر صلاح الدین، جناب سید رحمت اللہ، جناب محمد خلیل ،جناب سیف اللہ ،جناب عبدالحفیظ فائنانس سیکرٹری ،جناب مرزا رحمت بیگ ،جناب محمد عبدالقیوم، جناب عباس حسین جنیدی، محترمہ شبانہ منور، محترمہ عذرا فاطمہ، محترمہ شبانہ پروین، محترمہ نصرت سمینہ ،محترمہ افضل الزماں،محترمہ جبین فاطمہ، جناب عنایت علی ،جناب عبدالمعز ،جناب ابراہیم خان، جناب زاہد حسین ،جناب نوید اختر ،جناب سفیان احمد خان، جناب محمد علی جیلانی، جناب ابصار احمد اور دوسروں نے انتظامات میں حصہ لیا۔


