بڑی خبر: ہندوستان میں عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی، شوال کا چاند نظر نہیں آیا

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مجلس علماء دکن کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ملک بھر میں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق، حیدرآباد دکن سمیت ہندوستان کے مختلف شہروں میں رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا اور کئی مقامات پر علماء اور عوام نے آسمان کا جائزہ لیا۔ تاہم کسی بھی مقام سے شوال کا چاند نظر آنے کی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی کمیٹی کے مطابق، تمام موصولہ اطلاعات کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں