غزہ کی تباہی کا مزاق بنانے والے آج اپنی بربادی پر اشکبار! حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیلی شہر صفحہ ہستی سے مٹ گیا، صیہونی میئر رو پڑا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) شمالی اسرائیل میں جاری کشیدگی کے دوران حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی نے مقامی قیادت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں ایک اسرائیلی میئر میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زار و قطار رو پڑے۔

شمالی اسرائیلی شہر مارگالیوت کے میئر نے حالیہ حملوں کے اثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شہر تقریباً صفحۂ ہستی سے مٹ چکا ہے۔ ان کے مطابق شدید بمباری اور مسلسل کشیدگی کے باعث دو تہائی سے زائد شہری اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

میئر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کسی قسم کا مؤثر تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل حملوں اور جوابی کارروائیوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے روتے ہوئے کہا، “ہر چیز تباہ ہو چکی ہے، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی ملک اسرائیل کی حمایت کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اسرائیل نے اپنی سکیورٹی لبنان کے حوالے کر دی ہو۔

اسی طرح قریبی شہر کیرت شمونہ کے میئر نے بھی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر تیزی سے خالی ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق دو تہائی آبادی پہلے ہی نقل مکانی کر چکی ہے، اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مزید لوگ بھی شہر چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

لبنان پر اسرائیلی حملوں اور اس کے جواب میں حزب اللہ کی کارروائیوں کے بعد شمالی اسرائیل کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔ مقامی کونسلوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث عوام خود کو غیر محفوظ اور تنہا محسوس کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.facebook.com/reel/972472508451384

دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کو مزید 10 دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کے تناظر میں نئی سفارتی پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں