حیدرآباد (دکن فائلز) جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے فلسطین میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو دوسری جنگ عظیم کے دوران ہونے والے ہولوکاسٹ سے تشبیہ دے کر دنیا کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف کیا جانے والا تشدد نازی دور میں یہودیوں کے قتلِ عام سے مختلف نہیں۔ انہوں نے اپنے دعوے کے حق میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں مبینہ طور پر ایک فلسطینی شہری کو تشدد کے بعد عمارت سے نیچے پھینکتے ہوئے دکھایا گیا۔
یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا جب اسرائیل میں ہولوکاسٹ کی یاد میں تقریبات منعقد کی جا رہی تھیں۔اس بیان پر اسرائیل کے حامیوں میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


