کالیشورم معاملہ میں کے سی آر اور ہریش راؤ کے خلاف کارروائی پر روک، تلنگانہ ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے کالیسورم لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ سابق وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) اور سابق وزیر ہریش راؤ کے خلاف فوری طور پر کوئی کارروائی نہ کرے۔

عدالت نے یہ حکم کالیسورم پروجیکٹ کی جانچ کرنے والے کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر ممکنہ کارروائی کے خدشے کے پیش نظر جاری کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ جب تک معاملے کی مکمل قانونی جانچ نہیں ہو جاتی، کسی بھی قسم کی تادیبی یا قانونی کارروائی سے گریز کیا جائے۔

کالیسورم لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ تلنگانہ کا ایک بڑا آبی منصوبہ ہے، جس پر بڑے پیمانے پر اخراجات اور مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ اس منصوبے کی لاگت اور اس کی تکنیکی و مالی شفافیت پر اپوزیشن جماعتوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔

عدالت کے اس فیصلے کو ریاستی سیاست میں اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف کے سی آر اور ہریش راؤ کو فوری ریلیف ملا ہے بلکہ حکومت کی جانب سے ممکنہ کارروائی بھی عارضی طور پر رک گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں