تلنگانہ EAPCET 2026: ہال ٹکٹ سے متعلق اہم اطلاع

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں انجینئرنگ، زراعت اور فارمیسی کورسز میں داخلے کے لیے ہونے والا اہم امتحان TG EAPCET 2026 اب قریب آ چکا ہے۔ حکام کے مطابق یہ امتحانات 4 مئی 2026 سے شروع ہوں گے جبکہ فارمیسی اور زراعت کے امیدواروں کے لیے ہال ٹکٹس (ایڈمٹ کارڈز) جاری کر دیے گئے ہیں۔ وہیں انجینئرنگ میں داخلہ کے خواہشمند طلبا کے ہال ٹکٹس 27 اپریل سے جاری کئے جائیں گے، جنہیں طلبا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔

یہ امتحان ریاست کے ہزاروں طلبا کے مستقبل کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اسی کے ذریعے مختلف پروفیشنل کورسز میں داخلہ ملتا ہے۔

ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرنے کےلئے لنک پر کلک کریں: https://eapcet.tgche.ac.in/TGEAPCET/EAPCET_GetHallTicket.aspx

امتحانی شیڈول
زراعت و فارمیسی (A&P) اسٹریم: 4 اور 5 مئی
انجینئرنگ اسٹریم: 9 سے 11 مئی تک

امتحان ہال میں داخلے کے لیے ہال ٹکٹ لازمی ہے، وقت سے پہلے امتحانی مرکز پہنچنا ضروری ہے اور شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں