حیدرآباد (دکن فائلز) مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب اس وقت دین سے دوری اور اسلام کے بنیادی عقائد سے ناواقفیت کی وجہ سے مسلمانوں میں مذہبی و فکری ارتداد کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، بعض مسلمان اسلام کی بنیادی تعلیمات سے متعلق شکوک و شبہات میں مبتلا ہو رہے ہیں، ایسے میں ضروری ہے کہ باشعور اور راسخ العقیدہ مسلمان مذہبی و فکری ارتداد کے فتنہ سے واقف ہوں اور وہ اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کو بھی اس فتنہ سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔
اس پس منظر میں مؤرخہ 30 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد اکبری اکبر باغ ملک پیٹ میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام ایک اہم جلسہ عام بہ عنوان “مذہبی و فکری ارتداد کا سدباب کیوں اور کیسے؟” رکھا گیا ہے۔
مولانا محمد عبدالقوی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت، ناظم و شیخ الحدیث ادارہ اشرف العلوم اس جلسہ کی صدارت کریں گے اور بحیثیتِ مہمان خصوصی ممتاز عالم دین حضرت مولانا انیس احمد آزاد بلگرامی نقشبندی دہلی، خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رح کا اس عنوان پر اہم اور کلیدی خطاب ہوگا۔
ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ارکان و عہدیداران نے تمام برادرانِ اسلام سے مع دوست و احباب کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہے ، نمازِ عشاء 8:30 بجے ہوگی


