حیدرآباد پولیس کا نیا ہتھیار ’سوسی آئی‘ SOCEYE، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد پولیس نے جرائم پر قابو پانے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید مضبوط بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک نیا نظام ’’سوسی آئی‘‘ (SOCEYE) متعارف کرایا ہے۔ اس جدید سسٹم کا مقصد شہر میں ہونے والی مشتبہ سرگرمیوں کی فوری نگرانی، ہجوم کے رویے کا تجزیہ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے قبل پولیس کو الرٹ کرنا بتایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سسٹم میں آرٹیفیشل انٹلیجنس، سی سی ٹی وی نیٹ ورک، فیس ریکگنیشن اور ریئل ٹائم ڈیٹا اینالیسس جیسی جدید سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑے اجتماعات، مذہبی پروگراموں، سیاسی جلسوں اور حساس علاقوں کی موثر نگرانی ممکن ہوگی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس سسٹم کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہوگی۔ شہری حلقوں میں اس اقدام کو جدید پولیسنگ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بعض ماہرین نے پرائیویسی اور نگرانی کے بڑھتے رجحان پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں