پیار سے نہیں مانیں گے تو۔۔۔! یوگی نے بریلی کا بھی کیا ذکر، کہا سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے عوامی مقامات اور سڑکوں پر نماز ادا کرنے کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکیں آمد و رفت کیلئے ہوتی ہیں، عبادت کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بڑی تعداد میں لوگ نماز ادا کرنا چاہتے ہیں تو وہ شفٹوں میں یا مقررہ مقامات پر عبادت کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیار سے مانیں گے تو ٹھیک ہے نہیں تو پھر دوسرے طریقے ہمیں اپنانے پڑیں گے۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے بریلی کا بھی ذکر کردیا۔

یوگی ادتیہ ناتھ نے واضح کیا کہ کسی کو بھی ٹریفک یا عوامی نظام میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ بعض تنظیموں نے اسے مذہبی آزادی کے خلاف قرار دیا جبکہ ہندوتوا تنظیموں نے ان کے بیان کی حمایت کی ہے۔

ادھر بعض مسلم تنظیموں نے کہا ہے کہ حکومت کو مذہبی معاملات میں حساس رویہ اختیار کرنا چاہئے اور ایسے بیانات سے سماجی ہم آہنگی متاثر ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں