سابق اداکارہ ثنا خان چوتھی بار حج کیلئے روانہ، شوہر مفتی انس کے ساتھ روحانی سفر کی تصاویر وائرل (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کو خیرباد کہہ کر دینی زندگی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ ثنا خان ایک بار پھر حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئی ہیں۔ ثنا خان اپنے شوہر مفتی انس سید کے ساتھ چوتھی مرتبہ حج ادا کرنے جارہی ہیں۔

ثنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سفر حج کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مختصر پیغام میں ’’الحمدللہ‘‘ لکھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کرنا چاہتی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے اسلامی اسکالر مفتی انس سید سے شادی کی، جس کے بعد سے وہ دینی اجتماعات، عمرہ اور حج کے روحانی سفر سے متعلق پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حج 2026 کے سلسلہ میں دنیا بھر سے لاکھوں عازمین سعودی عرب پہنچ رہے ہیں اور حرمین شریفین میں روح پرور مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/DYopefTAMlU/

اپنا تبصرہ بھیجیں