تلنگانہ ایڈ سیٹ 2026 کے نتائج جاری، امیدواروں کے لیے رینک کارڈ دستیاب

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹیسٹ (TS EdCET-2026) کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ عثمانیہ یونیورسٹی نے تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن (TGCHE) کی جانب سے منعقدہ اس امتحان کے نتائج سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے ہیں۔

امتحان میں شریک امیدوار اپنے ہال ٹکٹ نمبر کی مدد سے آن لائن رینک کارڈ اور نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سال ہزاروں طلبہ نے بی ایڈ (B.Ed) کورس میں داخلے کے لیے امتحان دیا تھا۔

حکام کے مطابق نتائج کے ساتھ ساتھ رینک لسٹ بھی جاری کی گئی ہے، جس کی بنیاد پر ریاست بھر کے بی ایڈ کالجوں میں داخلے دیے جائیں گے۔ جلد ہی کونسلنگ کے شیڈول اور ویب آپشنز سے متعلق تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈ سیٹ امتحان ریاست میں تدریسی شعبے میں داخل ہونے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے اور اس کے ذریعے منتخب امیدواروں کو دو سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلہ ملتا ہے۔

امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ پر مسلسل نظر رکھیں تاکہ کونسلنگ اور داخلوں سے متعلق تازہ معلومات حاصل کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں