کمرشیل ایل پی جی سلنڈر مزید مہنگا، حیدرآباد میں قیمت بڑھ کر 3113 روپے ہوگئی

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک بھر میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کیلئے ایک اور جھٹکا سامنے آیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 42 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد حیدرآباد میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھ کر تقریباً 3113 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ یکم جون سے نافذ العمل ہو گیا ہے جس کے بعد ہوٹل، ریستوران، بیکریاں، فوڈ کاروبار اور دیگر تجارتی ادارے براہ راست متاثر ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق کمرشیل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر بالواسطہ طور پر عام صارفین پر بھی پڑ سکتا ہے، کیونکہ ہوٹل اور کھانے پینے کے کاروبار اپنے بڑھتے ہوئے اخراجات کو اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں شامل کر سکتے ہیں۔

البتہ گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جس سے عام گھریلو صارفین کو وقتی راحت ملی ہے۔ تاہم تجارتی حلقوں نے کمرشیل گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروباری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا۔

عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں اور درآمدی اخراجات میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے، جس کے باعث ایل پی جی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً ردوبدل دیکھنے میں آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں