امریکی ریاست نیویارک میں ہوئے جان لیوا حملے میں زخمی ہونے والے ملعون سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جان لیوا حملے میں زخمی ہونے والے ملعون سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، اب اس کی حالت میں بہتری آرہی ہے، جس کے بعد اسے وینٹی لیٹر سے الگ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔ گزشتہ روز ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ظاہر کی گئی تھی۔
نیویارک پولیس کے مطابق ہادی ماتر نامی شخص نے ملعون سلمان رشدی پرچاقو سے حملہ کیا تھا جس کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے۔