حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں انجینئرنگ اور فارمیسی کورسز میں داخلے کے منتظر لاکھوں طلبا کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے TG EAPCET کونسلنگ کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تازہ اعلان کے مطابق داخلوں کا عمل 19 جون سے شروع ہوگا اور تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد انٹرنل سلائیڈنگ اور اسپاٹ ایڈمیشن کا مرحلہ ہوگا۔
حیدرآباد کے مانصاحب ٹینک میں واقع ہائر ایجوکیشن کونسل کے دفتر میں چیئرمین پروفیسر وی بالاکِشٹا ریڈی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کونسلنگ پروگرام کو منظوری دی گئی۔ پہلے مرحلے میں 19 تا 28 جون طلبا آن لائن رجسٹریشن، پروسیسنگ فیس کی ادائیگی اور سرٹیفکیٹ ویریفکیشن کے لیے سلاٹ بکنگ کر سکیں گے۔ 22 تا 29 جون ہیلپ لائن مراکز پر سرٹیفکیٹس کی جانچ ہوگی جبکہ 25 جون تا یکم جولائی ویب آپشنز درج کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے کی سیٹ الاٹمنٹ 10 جولائی تک جاری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا جبکہ آخری مرحلے کی کونسلنگ 31 جولائی سے شروع ہوگی۔ فائنل فیز کی سیٹ الاٹمنٹ 5 اگست تک متوقع ہے۔
حکام نے طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام ضروری دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں اور مقررہ تاریخوں کے مطابق رجسٹریشن اور ویریفکیشن کا عمل مکمل کریں۔ انجینئرنگ اور فارمیسی کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے یہ شیڈول انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مکمل شیڈول ملاحظہ کریں۔۔
01_PRESS NOTE ON TGEAPCET_2026_ADMISSIONS_SCHEDULE_08JUN26 NEW


