حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک گھناؤنا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔
اطلاات کے مطابق حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک نوجوان نے کم عمر لڑکی کا اغوا کرکے اسے اویو ہوٹل لے گیا اور بعد میں اسے نشہ آور شئے پلاکر اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر نابالغ لڑکی کی دو روز تک اجتماعی عصمت ریزی کی۔ بعدازاں اسے لاج میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق لڑکی کی عمر 13 سال بتائی گئی۔
لڑکی کے والد کی جانب سے پولیس میں شکایت کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک نوجوان کو مفرور بنایا گیا۔ اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔