دونوں تلگو ریاستوں کے مختلف مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی جانب سے نظام آباد، نرمل، کڑپہ، کرنول نندیال اور گنٹور اضلاع میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے کچھ روز قبل پی ایف آئی سے وابستہ ہونے کے الزام میں شاد اللہ اور عمران اور مبین کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف ملک سے غداری کے تحت مقدمات درج کیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ پی ایف آئی کی جانب سے کراٹے کی تربیت و قانونی آگاہی پروگرامز کی آڑ اپنی سرگرمیاں انجام دی جارہی تھیں۔ پتہ چلا ہے کہ این آئی اے بھینسہ فسادات سے متعلق بھی جانچ کر رہی ہے۔
این آئی اے نے حیدرآباد میں دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق معاملہ درج کیا ہے۔ دفعہ 120(b)، 121(a)، 153(a)، 141R/W، 34 IPC کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو سیکشن 41 سی آر پی سی کے تحت نوٹس جاری کرنے کی بھی اطلاع ہے۔
اس خبر کو لیکر مختلف میڈیا پورٹلس اور ٹی وی چینلس کے ذریعہ سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔