بعض نیوز پورٹلز پر بے بنیاد اطلاع دی گئی تھی کہ تلنگانہ میں دسہرہ کی تعطیلات میں کمی کی گئی اور صرف 9 روز کی ہی چھٹیاں دی جائیں گی جبکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے دسہرہ کے موقع پر ریاست کے تمام اسکولز کےلیے 14 دنوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ اسکول ایجوکیشن نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دسہرہ کی تعطیلات جس کا پہلے اعلان کیا گیا تھا اسی کے مطابق تمام اسکولز کو چھٹیاں دی جائیں گی۔
اس سلسلہ میں سرکاری طور پر ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ دسہرہ کی تعطیلات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
واضح کیا گیا ہے کہ 26 ستمبر سے 9 اکتوبر تک دسہرہ کی تعطیلات رہیں گی جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا۔