ناظم دارالعلوم حیدرآباد و سابق صدرنشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی مولانا رحیم الدین انصاری کا آج دوپہر حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔
مولانا محمد رحیم الدین انصاری کو دو بار اردو اکیڈیمی کا چیرمین بنایا گیا تھا۔ وہ یونائیٹیڈ مسلم فورم کے صدر، جامعہ اسلامیہ دارلعلوم حیدرآباد کے معتمد اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن بھی رہے ہیں۔
مولانا محمد رحیم الدین انصاری، مولانا محمد حمید الدین عاقل حسامیؒ کے داماد اور امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کے برادرنسبتی ہوتے ہیں۔