سپریم کورٹ نے گوشہ محل حلقہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت، جسٹس رویندر بھٹ اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے ٹی آر ایس امیدوار پریم سنگھ کی جانب سے دائر درخواست جس میں انہوں نے کہا تھا کہ راجہ سنگھ نے 2018 کے انتخابی حلف نامہ میں اپنے مجرمانہ معاملات کو شامل نہیں کیا تھا پر سماعت کی اور دلائل سننے کے بعد راجہ سنگھ کو نوٹس جاری کرکے یکم نومبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔