سعودی عرب مکہ مکرمہ میں ’اسلامی دینار‘ میوزیم میں آغاز اسلام کے دور کے دینار وزیٹرزکی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
یہ میوزیم بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔
میوزیم کے حوالے سے سعودی ٹی وی چینل ’السعودیہ‘ نے دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دورسے قائم دینارمیوزیم میں عہد رفتہ میں مروجہ دینار اور سکے رکھے گئے ہیں۔
میوزیم کے مالک ’محمد نتو‘ نے بتایا کہ ’میوزیم میں مختلف ادوار کے سکے جمع کرنے کا مقصد لوگوں کو عہد رفتہ میں استعمال ہونے والے درھم ودینار سے متعارف کرانا ہے۔‘
میوزیم میں حال ہی میں قدیم ترین سونے کے دینار لائے گئے ہیں جو ینبع سے دریافت ہوئے تھے۔ یہ دینار فاطمی عہد میں مروج تھے جنہیں مکہ مکرمہ میں تیار کیا گیا تھا۔
محمد نتو نے مزید بتایا کہ ’میوزیم میں اسلام کے ابتدائی دور کے بھی درھم موجود ہیں جو ’ساسانی درھم ‘ کہلاتے تھے اوریہ نبی اکرم ﷺ کے عہد مبارکہ میں بھی مروج تھے۔ علاوہ ازیں بازنطینی عہد کے بھی سکے میوزیم میں موجود ہیں۔‘
میوزیم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ’ دنیا بھرآنے والے زائرین اس میوزیم میں بڑے شوق سے آتے ہیں خاص کرحج اورعمرہ سیزن میں بڑی تعداد میں زائرین میوزیم آتے ہیں۔‘
Load/Hide Comments