راجستھان میں ایک خاتون ٹیچر نے اپنی ہی کلاس کی طالبہ سے شادی کےلیے جنس تبدیل کرواکر دلہا بن گیا اور طالبہ سے شادی رچالی۔
اطلاعات کے مطابق راجستھان کے ایک اسکول کی ٹیچر مِیرا کو طالبہ کلپنا سے محبت ہوگئی اور اپنی محبت کو پانے کے لیے اسکول ٹیچر نے جنس بھی تبدیل کروالی۔
جنس کی تبدیلی کے بعد اسکول ٹیچر میرا نے اپنا نام آروو کنتل رکھا اور کلپنا سے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب میں جوڑے کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
آروو نے بتایا کہ کلپنا سے اسکول کے کھیل کے میدان میں ملاقات ہوئی اور تھوڑی بات چیت کے بعد ہی ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔
اسکول ٹیچر میرا جو اب آروو بن چکے ہیں نے مزید بتایا کہ مجھے شروع سے محسوس ہوتا تھا کہ میں لڑکی نہیں لڑکا ہوں۔ اس لیے پہلی بار 2019 میں اپنی سرجری کروائی۔
دوسری جانب کلپنا کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی ہی نظر میں آروو سے پیار ہوگیا تھا اگر وہ اپنی جنس تبدیل بھی نہ کراتے تب بھی میں انہی سے شادی کرتی۔