گلبرگہ میں ویوید اُدیش سماج سیوا سمیتی کی جانب سے یوم اُردوعظیم الشان پیمانے پر بمقام ایوان اُردو خواجہ بندہ نواز ہال انجمن ترقی اُردو میں منا یا گیا۔ جسکی صدارت اس سمیتی کے صدر محب اُردو جناب ساجد علی رنجولوی نے کہ جبکہ مہمانان خصوصی میںڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ، شری لکشمن دستی سماجی کارکن و صدر کلیان کرناٹک جنپرسنگھرش سمیتی جناب احمد الاسلام صاحب ، جناب لال احمد ممبئی سیٹھ ، جناب عبد القدیر چونگے سابقہ چیر مین ضلع وقف بورڈ ، جناب شکیل سرڈگی صدر مومن پورہ بلاک یوتھ کانگریس ، جناب عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ وصدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ ، جناب سید نثار احمد وزیر تحصیلدار ، محترمہ شیخ زیبا صدر معلمہ رائیل ہیر ٹیج اسکول ، مولوی محمد خواجہ گیسودراز موظف محکمہ تعلیمات ، شفیق احمد شبو ،ڈاکٹر عبد الکریم ، بابا فخر الدین نے شرکت کی۔
ابتداءمیں مولانا نوح سابقہ کا رپوریٹر نے قرات پڑھی جبکہ الحاج انجینئر سخی سرمست نے نذرانہ نعت پیش کیا ڈاکٹر مودین پٹیل انبی صدر نیا سویرا سنگھٹن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ساتھ ہی احمد الاسلام کے ہاتھوں پودے کی پانی دیکر جلسے کو آگے بڑھایا گیا ۔
مندرجہ ذیل ممتاز محبان اُردو کو ڈاکٹر علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
پروفیسر حمید سہروردی سابقہ صدر اُردو وفارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ
جناب حکیم شاکر سینئر صحافی
ڈاکٹر انیس صدیقی اُردو لکچرار و معروف اشاریہ ساز
ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین صدرانجمن ترقی اُردو گلبرگہ
جناب محمد صادق علی افسانہ نگار
محترمہ نکہت فاطمہ صدر معلمہ گلشن اطفال اُرد و ہائی اسکول
جناب محمد مجیب علی خان فوٹو جرنلسٹ
کو سابقہ وزیر ودیگر مہمانوں کے ہاتھوں ایوارڈسے نوازاگیا۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے کہا کہ یہ اُردو زبان میں جو مٹھا س ہے۔ کسی دوسری زبان میں نہیں موصوف نے کہا کہ اگر آئندہ کانگریس کی حکومت آئی تو ہم اُردو زبان کا پورا پورا حق دلا ئینگے شرن پرکاش پاٹل نے کہا کہ اُردو زبان سارے ہندوستانیو ں کی پسندیدہ زبان ہے پروفسیر حمید سہروردی نے کہا کہ اُردو زبان کا دائرہ بہت وسیع ہے موصوف نے کہا کہ کئی غیر مسلم حضرات میں اُردو کے شاعر ہیں اُردو کے ادیب ہیں اُردو کے ناول نگار ہیں موصوف نے کہا کہ ہم سب لوگوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اُردو زبان کے فروغ کےلئے کام کریں دیگر مہمانان خصوصی پروفیسر پیرزادے فہیم الدین صدر انجمن ترقی اُردو گلبرگہ ، جناب لال احمد بمبئی سیٹھ ، جناب احمر الاسلام ، مولوی محمد خواجہ گیسودراز، ایڈوکٹ عبد الجبار گولہ اور نے اپنے اپنے خیالات کے اظہار میں ڈاکٹر سر محمد علامہ اقبال کی سوانح پر اور انکی شاعری پر اور ان کے انقلابی ذہن کو پیش کرتے ہوئے خوب سے خوب تقاریر کےئے ایک طالبہ شکاری اور جناب بشیر باگ نے علامہ اقبال کی شان میں اشعار پیش کرکے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔
صدر اجلاس جناب ساجد علی رنجولوی صدر ویوید اُدیش سماج سیواسمیتی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اردو سے محبت کےلئے عوام الناس میں بیداری لائیں اور سرکاری اُردو اسکولوں میں ہمارے بچوں کو پڑھائیں تب ہی ہماری زبان اردو ترقی کریگی اور ہم کوحکومت سے اُردو زبان کی ترقی کےلئے فنڈ مانگنے کاحق بنتا ہے ساجد علی رنجولوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ میری دعوت پر کثیر تعداد میں محبان اُردو خواتین وحضرات نے شرکت فرمائی موصوف نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والے دنوں میں 9تاریخ کے پیش نظر 9احباب کو علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازاجائیگا جناب ڈاکٹر عبد الکریم نے شکریہ کا فریضہ انجام دیا اور مبین احمد زخم یادگیری نے بحسن وخوبی نظامت کے فرائض انجام دےئے۔