سینٹ تھامس ہائی اسکول میں 24تا 26 نومبر منعقدہ سائنس فیئر اور انسپائر مقابلہ جات کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ضلع کلکٹر مشرف فاروقی نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا اور سائنس فیئر اور انسپائر میں شرکت کرنے اور مشاہدہ کیلئے آنے والے طلباء کو مبارکبادی۔
انھوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے ذریعہ طلباء کی تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد سائنس کے ذریعہ زندگی کس طرح تبدیل ہورہی ہے اور بتایاکہ سائنس اور ٹکنالوجی کے ذریعہ سماج میں غیر معمولی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔طلبا کےدرمیان سائنسی سونچ وفکر کو فروغ دینے کا اساتذہ کو مشورہ دیا۔ انھوں نے واضح کیاکہ حالیہ دنوں میں پہلی مرتبہ تلنگانہ کے طلباء سیٹلائٹ لانچ کیا۔
کلکٹر نے مزید کہاکہ آج ہر کوئی انجینئر ، ڈاکٹر،سائنٹسٹ بننا چاہتا ہے، اسی لئے طلباء کو سائنس سونچ کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔کلکٹر نے جاریہ سال دسویں جماعت کے نتائج میں نرمل ضلع کو ریاستی سطح پر سرفہرست لانے پر زور دیا۔
کلکٹر مشرف فاروقی کے ہاتھوں انسپائر مقابلہ جات نمبر مقام حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائی اسکول،مدینہ کالونی بھینسہ کے فیصل خان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔آٹو میٹک اسٹریٹ آن آف،بائی موبائل مسیج پراجیکٹ گائیڈ ٹیچر سید سرفراز، ایس اے میتھس ہیں۔اس کے بعد ایڈیشنل کلکٹر ہیمنت بورکھڑے اور ایڈیشنل کلکٹر رام بابو نے اختتامی جلسہ خطاب کرتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور زرین مشوروں سے نوازا۔ اس کے بعد اسی طرح 16 ینگ سائنس دانوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس کے بعد سائنس فیئر کیلئے منتخب ہونے والے دو زمروں جیسے جونیئر اور سینئر طلباء کو انعامات سے سرفراز کیاگیا۔ اس سے قبل ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی نے کلکٹر مشرف فاروقی کاوالہانہ استقبال کیا۔اس تقریب میں اساتذہ تنظیموں کے قائدین جیسے میوا صدر شیخ شبیر علی ، سرپرست اعلی مسیح الدین، پی آر ٹی یو صدر رمنا راؤ اور جنرل سیکریٹری نریندر بابو ایس ٹی یو صدر گجیندر، جنرل کے لکشمن، ٹی یو ٹی ایف صدر لکشمی پرساد ریڈی، جنرل سیکریٹری ٹی۔ روی کانت، ایس ٹی یو جنرل سیکرٹری ناگا بھوشن اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔اس کے علاوہ طلباء کی کثیر نے شرکت کی۔اس موقع بڑے پیمانے پر ثقافتی پروگرامس منعقد کئے گئے۔