کاماریڈی: (سہیل رپورٹر) تلنگانہ حکومت کی جانب سے اضلاع میں منی ہاؤس کے قیام کے اعلان پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کا وفد جناب محمد مجیب الدین صاحب چیئرمین اردو اکیڈمی سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت کے اقدام کی ستائش کی۔
میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق صدر ضلع حج سوسائٹی حافظ محمد فہیم الدین منیری و نائب صدر محمد جاوید علی کی ہدایت پر آج یکم فروری 2023ء بروز چہارشنبہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس کاماریڈی میں ضلع حج سوسائٹی کا نمائندہ وفد الحاج میر فاروق علی، الحاج سید عظمت علی، الحاج مرزا حفیظ بیگ، حافظ عبدالواجد علی خان حلیمی، مولانا نظرالحق القاسمی، حافظ محمد یوسف حلیمی انور، محمد سلیم الدین، محمد عباداللہ، محمد مجاہد اللہ، محمد صلاح الدین نے چیئرمین اردو اکیڈیمی سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ضلع کاماریڈی کے عازمین کی سہولت کے علاوہ عام مسلمانوں کے رفاہی و فلاحی خدمات کی انجام دہی کے لیےمنی حج ہاؤس کی منظوری کے سلسلے میں ایک یادداشت پیش کی، جس پر محمد مجیب الدین نے ممکنہ کوشش بالخصوص محمد سلیم الدین صاحب چیرمن حج کمیٹی حیدرآباد تلنگانہ سے خصوصی ملاقات ومکمل نمائندگی کے بعد منی حج کی تعمیر کا تیقن دیا۔