کاما ریڈی سے قائد ملت حضرت حافظ فہیم الدین منيری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ جمعیت علماء کاماریڈی کا ایک وفد آج (ہفتہ) صبح گمبھیر آؤ پیٹ کی جامع مسجد میں پہنچا اور 15 فروری کو جمعیت علماء ضلع سر سلہ کے پروگرام کا جائزہ لیا، ساتھ ہی اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کیسے جوڑا جائے اس جانب توجہ دلائی میٹنگ کی۔
شروعات قاری عبد الرازق صاحب امام مسجد رحمت نگر کے تلاوت قرآن کریم سے ہوا بعد میں حضرت حافظ منیری صاحب نے اصلاح معاشرہ مہم کو پورے صوبہ کے ہر ایک چھوٹے اور بڑے گاؤں دیہاتوں تک پہچانے کی ضرورت ہے سرسلہ کے حوالے سے بھی حضرت نے کہا کہ ہمارے پورے ضلع کا ایک گاؤں یا ایک دیہات بھی باقی نا رہ جائے جہاں اصلاح معاشرہ مہم کے حوالے سے لوگوں تک بات نہ پہچائی جائے کتہ پلی میں ہونے والے پروگرام کی دعوت کس طرح سے اطراف اکناف کے بستیوں کے علاوہ بھی تمام بستیوں میں دعوت پہچانے کے لیے جماعت تشکیل کی گئی۔
میٹنگ کا اختتام پر حضرت حافظ فہیم الدین منیری صاحب نے پورے عالم بالخصوص ترکی شام کے علاوہ پوری ملت کے لیے خاص دعاء کی میٹنگ میں شریک سر سلہ جمعیت کے صدر مولانا ابوالکلام ،مولانا منظور صاحب ،مولانانظر الحق صاحب ، عامر بھائی، ہمزہ بھائی، گمبھیر آؤ پیٹ مسجد کے صدر محبوب صاحب،نجم الدین بھائی،قاضی ہاشمی صاحب، حافظ شمشاد ، حافظ عرفان صاحب، قاری مجاہد صدّیقی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء منڈل گمبھیر آؤ پیٹ وہ دیگر معزز ممبران جمعیت نے شرکت کی۔