حیدرآباد کے نارسنگی میں دلخراش سڑک حادثہ، 4 نابالغ طالب علم ہلاک، دیگر 7 کی حالت نازک

حیدرآباد : (دکن فائلز) حیدرآباد کے نارسنگی میں سی بی آئی ٹی کالج کے قریب ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 4 طالب علم ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔
اس انتہائی خوفناک سڑک حادثہ میں تین طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبہ ایک طالب علم نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مزید سات طلباء کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ میں ہلاک طالب علم نابالغ تھے۔
مرنے والوں کی شناخت انکیتا، ارشیتا، امریتا اور نتن کے طور پر کی گئی۔ انکیتا اور ارشیتا آپس میں بہنیں ہیں، وہ سبھی نظام پیٹ سے اوشین پارک کو جارہے تھے کہ راستہ میں سی بی آئی ٹی کالج کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ایسا لگتا ہے کہ حادثہ کے وقت کار میں 12 افراد سوار تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار لاری کو اوور ٹیک کرتے ہوئے دوسری لاری سے ٹکرا گئی۔ ایسا لگتا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری سے کار ڈرائیو کی جارہی تھی۔ حادثہ کے مطابق مقامی لوگوں نے فوری طور پر پویس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور حادثہ سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں