حیدرآباد: اسکولی طلباء و طالبات کو دین سے جوڑے رکھنا اور انہیں اسلام کی بنیادی معلومات سے آگاہ کرنااور اسلامی سانچہ میں انہیں ڈھالے رکھنے کی عملی تدابیر اختیار کرنا ملک کے بدلتے حالات کی روشنی میں ہم سب علماء کرام اور سرپرستوں کی دینی و ملی ذمہ داری ہے اور اہم تقاضا بھی۔ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی نے منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب انعامات و اعزازات کے موقع پر کیا۔
واضح ہو کہ منبر و محراب فاونڈیشن سے دوسو دینی گرمائی کورس کے امتحانات میں اول، دوم اور سوم آنے والے تقریباً سات سو خوش نصیب طلباء و طالبات میں انعامات مومنٹوز اور میڈلس کی تقسیم عمل میں آئی۔
منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا کے زیر اہتمام 3 مئی 2023 سے 3 جون 2023 تک شہر حیدرآباد کے مختلف محلہ جات میں اسکولی طلباء و طالبات کو دین کی بنیادی معلومات سے آگاہ رکھنے اور علم دین کا ذوق و شوق پیدا کرنے کی غرض سے دینی گرمائی کورس کے دو سو سنٹرس قائم کیے گئے اور روزانہ دو گھنٹے کی ترتیب پر دو سو معلمین و معلمات کی خدمات حاصل کی گئیں اور اس ایک ماہی کورس سے ہزاروں طلباء و طالبات نے استفادہ کیا ۔ اس کورس میں مولانا غیاث احمد رشادی کی تحریر کردہ نصاب دینی گرمائی کورس کے دو حصے پڑھائے گئے ۔ 30 مئی تا 3 جون ان تمام سنٹرس کے تمام طلباء و طالبات کا امتحان لیا گیا اور ان امتحانات میں اول، دوم اور سوم درجہ سے کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب طلباء و طالبات میں 4 جون بروز اتوار ایک تہنیتی و ترغیبی اجلاس رکھا گیا۔
اس اجلاس کی صدارت مولانا غیاث احمد رشادی صدر منبر و محراب فاونڈیشن نے کی اور مندرجہ ذیل مہمانان گرامی قدر نے اپنی شرکت سے طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔جناب امجد حسین صاحب، جناب مرزا رفیع اللہ بیگ صاحب، جناب عادل احمد خان صاحب، مولانا عبد المجید تبریز القاسمی صاحب، جناب عبد الروف صاحب اور جناب مظفر محی الدین صاحب۔
واضح ہو کہ اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء و طالبات کو اسنادات کے علاوہ انعامات سے بھی نوازا گیا، بالخصوص اول آنے والوں کو مومنٹوز بھی دئیے گئے نیز ہر سنٹر کے ایک طالب علم کو جنہوں نے سورۃ الضحی تا سورۃ الناس مع لفظی ترجمہ اچھی طرح یاد کیا انہیں بھی انعامات دئیے گئے اور ہر سنٹر کے ایک طالب علم کو جن کے اخلاق سے متعلقہ معلم یا معلمہ مطمئن تھے انہیں با اخلاق نامی میڈلس بھی دئیے گئے ۔ اس طرح تقریباً ساڑھے سات سو خوش نصیب طلباء نے انعامات حاصل کیے۔
اس اجلاس کے انتظامات میں جناب اعظم علی صاحب ،حافظ مبشر خان، حافظ صابر، مولانا خواجہ پاشاہ، حافظ جمیل، حافظ ادریس ،مولانا عبد الولی، مولانا تبریز، مولانا فیصل نواز، مفتی سہیل بن عبد العزیز، مولانا عبد اللہ قاسمی، مولانا عبد الماجد رشادی، مولانا حبیب الرحمن حسامی، مولانا یوسف مسعودی، محترمہ شہناز فاطمہ اور محترمہ ریشماں صاحبہ اور حافظ احتشام وغیرہ نے بھرپور تعاون کیا ۔معصوم طلباء و طالبات نے اپنے معصوم لب و لہجہ میں تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ مولانا حبیب الرحمن حسامی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔
Load/Hide Comments