اماراتی خلا باز کی خلا سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارک باد (دلچسپ ویڈیو دیکھیں)

اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے خلائی اسٹیشن سے دنیا بھرکے مسلمانوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارک باد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کون کون عید کی دعوت دے رہا ہے؟


تفصیلات کے مطابق اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے خلائی اسٹیشن سے اہل خانہ اور اپنے فالورز سمیت تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ خلائی اسٹیشن سے سوشل میڈیا پرعید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے سلطان النیادی نے کشش ثقل کے بغیر منفرد انداز سے اپنا پیغام ریکارڈ کرایا، پیغام میں مبارکباد کے ساتھ یہ بھی کہا کہ بہترین لباس زیب تن کیا ہوا ہے، کون کون عید کی دعوت دے رہا ہے؟
اس سے قبل اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے خلائی اسٹیشن سے حج کے دوران خلا سے مکہ مکرمہ کی لی گئی تصویر جاری کی تھی۔ وقوف عرفہ کے موقع پر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں موجود متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے مکہ مکرمہ کی سحر کن تصویر کھینچی اور بعد ازاں اسے ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔
منگل کے روز میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا، وقوف عرفہ کی ادائیگی کا سحر کن منظر خلا سے کیمرے کی آنکھ میں بند کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں