سعودی عرب میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ میں 2 افراد ہلاک

سعودی میں جدہ شہر کے امریکی قونصل خانے کے دروازے پر فائرنگ میں ایک سیکیورٹی افسر ہلاک ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ جدہ میں مسلح شخص نے امریکی قونصل خانے کے اندر گھسنے کی کوشش میں ناکامی پر سیکیورٹی اہلکاروں پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں نیپالی سیکیورٹی افسر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح شخص کار میں سوار ہوکر جدہ گورنریٹ میں امریکن قونصلیٹ کی عمارت پہنچا تھا اور ہاتھ میں آتشیں اسلحہ لے کر کار سے باہر نکلا تھا۔ مسلح شخص نے قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حملے میں دو اہلکاروں کو معمولی زخم بھی آئے ہیں جنھیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں