محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آئندہ تین دنوں کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جنوب مغربی مانسون کے اثر کی وجہ سے تلنگانہ میں بارش ہوگی۔ حیدرآباد میں محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں بارش کی پیشن گوئی جاری کی ہے۔
ریاست میں اگلے تین دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے آج اور کل یعنیٰ اتوار کو ہلکی سے شدید بارش ہوگی جبکہ 3 جولائی کو گرج و چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
