کویت کا سویڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کردیا۔ کویتی وزیر اعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے کیئر اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا تاکہ ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جا سکے۔ واضح رہے 28 جون کو عید الاضحیٰ کے پہلے دن سویڈن میں ایک عراقی شہری نے ۔ معاذ اللہ ۔ قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔ اس گھناؤنی حرکت پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کردیا۔ اشاعت کے بعد ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جون کی 28 تاریخ کو عید الاضحیٰ کے پہلے دن سویڈن میں ایک ملعون عراقی شہری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ اس گھناؤنے واقعہ کے بعد سے پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقی حکومت ملعون شخص کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کرچکی ہے اور گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں