90 برس کی عمر میں 5ویں شادی کرنیوالے سعودی شخص نے کنواروں کو مفید مشورہ بھی دیدیا (نصیحت آمیز ویڈیو ضرور دیکھیں)

سعودی عرب میں 90 سالہ بزرگ نے5ویں شادی کرلی اور ساتھ میں کنواروں کو مفت اور مفید مشورہ بھی دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی بزرگ کے پوتے نے سوشل میڈیا پر اپنے دادا ناصر بن دحیم کی ویڈیو پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔


ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بے پنا ہ مقبول بزرگ کو سعودی عرب کے نیوز چینل العربیہ نیوز کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا ۔ اینکر نے 90سالہ بزرگ سے شادی کرنے کی وجہ پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کی۔ شادی سے دین، شوہر اور بیوی کی حفاظت ہوتی ہے۔


العربیہ نیوز کے اینکر نے سوال کیا کہ نوجوان آج کل شادی کے خیال سے ہی گھبراتے ہیں، ایسے میں آپ کو اس عمر میں شادی کی کیا سوجھی؟ جس پر 90 سالہ ناصر بن دحیم ہنستے ہوئے بولے کہ شادی سے انکار کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دوں گا کہ دین اور دنیا کی حفاظت چاہتے ہو تو شادی کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں