امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ بفلو فائرنگ کا واقعہ ڈومیسٹک دہشت گردی کا واقعہ ہے، حملہ آور نے مخالف نظریے کو فروغ دیا، سفید فام بالا دستی ایک زہر ہے، جس کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں۔
منگل 17 مئی کو بفلو فائرنگ کے متاثرین سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا کا تنوع اس کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل نفرت اقلیت کے ہاتھوں قوم کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکی جمہوریت خطرے میں ہے۔ نفرت اورخوف کی فضا کوان لوگوں نے اورزیادہ تقویت دی جو یہ ظاہر کرتے رہے کہ وہ امریکہ سے بہت پیار کرتے ہیں، جب کہ دراصل وہ امریکہ کو سمجھ نہیں سکے۔