عراق میں ایک ماہ کے دوران مٹی کے 8 طوفان آچکے ہیں، پیر کو ریت کے طوفان کے باعث ہزاروں افراد سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل کرائے گئے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کو عراق میں مٹی کا طوفان آیا جس کے پیش نظر گھر، کاریں اور عمارت کی چھتیں ریت سے ڈھک گئیں جبکہ حد نگاہ کم ہونے سے بغداد، نجف اور سلیمانیہ کے ایئر پورٹس پروازوں کیلئے بند کردیئے گئے۔
ریت کے طوفان سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے سبب بغداد سمیت 7 صوبوں میں سرکاری دفاتر اور ملک بھر میں اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔