قرض واپس نہ دینے پر ملزم نے مقروض کی بیوی کا ریپ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی

مہاراشٹرا کے شہر پونے میں 41 سالہ شخص نے خاتون کا اس وقت ریپ کردیا جب اس کا شوہر قرض ادا نہ کرسکا۔

پولیس نے 41 سالہ ملزم کو خاتون اور اس کے شوہر کی شکایت پر حراست میں لے لیا۔ملزم نے بیوی کے سامنے مقروض شوہر کے گلے پر تیز دھار چھری رکھ کر دھمکی دی کہ اگر ابھی قرض واپس نہیں کیا گیا تو اسے قتل کردے گا۔خاتون کے رونے پیٹنے پر ملزم اس کے شوہر کو قتل کرنے سے تو باز آگیا لیکن خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے بتایا کہ ’بعد ازاں ملزم نے شوہر کی موجودگی میں خاتون کا ریپ کیا اور اس گھناؤنے عمل کو موبائل فون سے ریکارڈ کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔‘ اہلکار نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں