حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی ووٹر لسٹ سے اظہرالدین کا نام خارج

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے سابق صدر اظہر الدین کا نام ایچ سی اے کی ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا۔ قبل ازیں اظہرالدین کو ایچ سی اے انتخابات کےلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ وہیں جسٹس ناگیشورا راؤ کمیٹی نے اظہر الدین کو HCA کا صدر رہتے ہوئے دکن بلیوز کرکٹ کلب کا صدر بھی رہنے کے بعد نااہل قرار دیا۔

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ایچ سی اے انتخابات کے لیے نامزدگی اس ماہ کی 11 سے 13 تاریخ تک قبول کیے جائیں گے جبکہ انتخابات 20 اکتوبر کو ہوں گے اور اسی روز نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ایچ سی اے کی ووٹ لسٹ سے اظہرالدین کا نام نکالنے جانے کے بعد اب وہ نہ ہی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں اور نہ ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں